بیجنگ سرمائی اولمپکس

امریکی میڈیا میں بیجنگ سرمائی اولمپکس کے دوران ٹیکنالوجی کے استعمال کی نمایاں پزیرائی

واشنگٹن (لاہورنامہ) لاس اینجلس ٹائمز کے ایک مضمون میں بیجنگ سرمائی اولمپکس کے دوران ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھرپور سراہا گیا ہے۔جریدے کے مطابق روبوٹک ریستوران، ہوٹل میں گشتی روبوٹس سمیت بیجنگ سرمائی اولمپکس میں تکنیکی آلات کی ایک سیریز نے دنیا بھر کی توجہ مبذول کروائی ہے۔ یہ سرمائی اولمپکس چین کے لیے تکنیکی جدت طرازی کی نمائش کا ایک دریچہ بن چکے ہیں۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں بیجنگ سرمائی اولمپکس کے مرکزی میڈیا سینٹر میں روبوٹ ریستوران نے دنیا بھر کی توجہ مبذول کروائی ہے۔مضمون میں یہ بھی کہا گیا کہ کلوزڈ لوپ میں روبوٹس کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا ہے۔ گیم وینیوز سمیت میڈیا نمائندگان کے ہوٹلوں میں بھی روبوٹس کی مدد سے مختلف سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔ چند روبوٹ اگر ہوا کو جراثیم سے پاک کرتے ہیں تو دیگر ایسے روبوٹس بھی فعال ہیں جو ان لوگوں کی نشاندہی کرتے ہیں جنہوں نے ماسک نہیں پہنے ہوتے اور انہیں ماسک پہننے کی یاد دلاتے ہیں۔