بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت خا رجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے نظریات تصادم اور تقسیم پیدا کرنے کے لیے سرد جنگ کی ذہنیت پر مبنی ہیں، امر یکہ اس قا بل نہیں کہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام بارے چین کو بتا ئے، ترجمان وزارت خا رجہ ہوا چھون اینگ نے جمعرات کو ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیسے کیا جائے،
امریکہ شاید اس قابل نہیں کہ چین کو بتائے کہ کیا کرنا چاہیے! جہاں تک چین اور روس کے مشترکہ بیان کا تعلق ہے، چین روس اسٹریٹجک رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط کرتے ہیں، اس نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھتے ہیں جس میں اقوام متحدہ بین الاقوامی معاملات میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، اور بین الاقوامی قانون پر مبنی بین الاقوامی نظم کو مضبوطی سے برقرار رکھتے ہیں۔
"غیر وابسطگی،عدم تصادم اور تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے” کی بنیاد پر چین اور روس کے تعلقات کا قیام امریکہ کے "چھوٹے حلقے” اور بلاک سیاست کے نظریات سے مختلف ہے۔امریکہ کے نظریات تصادم اور تقسیم پیدا کرنے کے لیے سرد جنگ کی ذہنیت پر مبنی ہیں۔چین کو اس بارے میں نہ تو دلچسپی ہے اور نہ ہی اس کی تقلید ہوگی ۔
وا ضح رہے کہ وزارت خارجہ کی باقاعدہ پریس کانفرنس میں سی ایم جی کے ایک رپورٹر نے پوچھا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نیڈ پرائس نے یوکرین کے معاملے پر کہا کہ چین کو قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے اصولوں کا احترام کرنا چاہیے اور چین کی ذمہ داری ہے روس کو یوکرین کے معاملے پر رعایت دینے پر قائل کرے ۔
تاہم چین روس تعلقات کی ترقی کی سمت تشویشناک ہے۔چین اور روس کے مشترکہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین روس پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ دنیا کی تشکیل نو کے مقصد کو حاصل کیا جا سکے۔ اس بارے میں آپ کی رائے کیا ہے؟ جس پر تر جمان کی جا نب سے تفصیلی جواب دیا گیا۔