لاہور (لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ ناہل حکمرانوں نے ہمارے خلاف جعلی کیسز بنائے جبکہ پوری دنیا مان رہی ہے کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی.
ڈیلی میل کی سٹوری شہزاد اکبر نے پلانٹ کروائی،ابھی تک ڈیلی میل کی سٹوری کا ثبوت نہیں مل سکا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ شہزاد اکبر جو گھنٹہ گھنٹہ بیٹھ کر کاغذات اچھالتا تھا آج وہ شہزاد اکبر کہاں ہے ۔
صاف پانی کیس میں قمر اسلام راجہ سمیت تمام ملزمان کو بری کیا گیا ۔بیرون ملک بھی شہباز شریف کو بے گناہ قرار دیا گیا ،پوری دنیا شہباز شریف کو صادق اور امین قرار دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیلی میل کی سٹوری شہزاد اکبر نے پلانٹ کروائی،ابھی تک ڈیلی میل کی سٹوری کا ثبوت نہیں مل سکا۔پوری دنیا مان رہی ہے کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی۔