عمران سکندربلوچ

پنجاب میں ادویات کی خریدوفروخت کے نظام کوڈیجیٹلائزکیاجارہاہے ، عمران سکندربلوچ

لاہور (لاہورنامہ) صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کی زیرصدارت پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ پنجاب (PQCB)کا239 واں اجلاس منعقدہوا،جس میں ادویات کے113کیسز پر کارروائی کی گئی۔

کارروائی شدہ کیسز میں ادویات کے 59کیسز جبکہ ری ٹیسٹنگ کی اپیل کے 54 کیسز شامل تھے۔ بورڈ کی جانب سے ری ٹیسٹنگ کے 54 کیسز میں سے 17کیسز NIH بھجوانے کی اجازت دی گئی۔ 14کیسز ڈرگ کورٹس بھجوانے کا فیصلہ جبکہ 19 کیسز میں آخری وارننگ جاری کی گئی۔ 02 کیسز میں پراڈکٹ سپیسیفیکیشن انسپکشن کی سفارش کی گئی ہے۔

صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندربلوچ نے کہاکہ پنجاب میں ادویات کی خریدوفروخت کے نظام کوڈیجیٹلائزکیاجارہاہے۔ پنجاب کے میڈیکل سٹورزپرادویات کومانیٹرکررہے ہیں۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممبران میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول محمد سہیل،چیف ڈرگز کنٹرولرپنجاب اظہرجمال سلیمی، سیکرٹری PQCB شفیق خان، پروفیسر ڈاکٹرمحموداحمد،پروفیسر ڈاکٹر ساجد بشیر،پروفیسر ڈاکٹرمحمد جمشید، پروفیسر ڈاکٹر شہناز اختر، پروفیسر ڈاکٹر نوید اقبال انصاری، ڈاکٹر عمران اشرف اورڈاکٹر منیب اشرف شامل تھے۔