ڈاکٹر فیصل سلطان

اب کورونا کی کوئی بڑی لہر آنے کے امکانات بہت کم ہیں،ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد (لاہورنامہ)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پانچ بڑی لہروں کے بعد کورونا وائرس کی کوئی بڑی لہر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے کسی نئے طاقتور ویرینٹ کے سامنے آنے کے امکانات بھی کافی حد تک معدوم ہو چکے ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس کی پانچویں لہر نیچے آگئی، اب اس طرح کی صورتحال پیدا ہونے کے امکانات انتہائی کم ہو چکے ہیں .

لیکن دنیا سے کورونا وائرس ختم نہیں ہوا، اس کی چھوٹی چھوٹی ‘ویولیٹس’ لہریں سامنے آتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ جنہیں اب تک ویکسین یا کورونا وائرس کی بیماری نہیں لگی وہ اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف ابھی تک ہرڈ امیونٹی یا پاپولیشن لیول قوت مدافعت حاصل نہیں ہوئی۔اْن کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے بیشتر پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں لیکن احتیاطی تدابیر جاری رکھنا ہوگی۔