ملتان(لاہورنامہ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پنجاب آکر عوامی رابطہ مہم چلائیں اور دورہ انکاحق ہے،سندھ کے عوام 15سال سے ایک حکومت اور کرپشن تلے دبے ہوئے ہیں.
سندھ حقوق مارچ ریلی میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ عوامی رابطہ مہم کے لیے گھوٹکی کے لیے روانہ ہورہا ہوں، سندھ کے عوام سے درخواست ہے کہ سوچنے کا وقت آگیا ہے،وزیر خارجہ نے کہا کہ سندھ کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہےامید ہے سندھ کا پسا ہوا طبقہ کرپشن کے خلاف سر اٹھائے گا.
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام خودداری کا مظاہرہ کریں گے اور باہرنکلیں گے، وقت آگیا ہے غلامی کی زنجیریں توڑو اور اپنے مستقبل کے لیے بڑھو،انہوں نے کہا کہ امید ہے سندھ حکومت ہمارے قافلے میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی.