مسرت جمشید چیمہ

پیپلز پارٹی نے سندھ کی عوام کو کرپشن کے بوجھ تلے دبا دیا ، مسرت جمشید چیمہ

لاہور(لاہورنامہ) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا حقوق سندھ مارچ عوام کو بیدار کرنے کیلئے ہے،تحریک انصاف کے حقوق سندھ مار چ کا عوام نے بھرپور خیر مقدم کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حقوق سندھ مارچ میں کثیر تعداد کی شرکت سے ثابت ہو گیا عوام حقوق کیلئے بیدار ہو گئے ہیں، پیپلز پارٹی نے سندھ کی عوام کو کرپشن کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیش قدمی شروع کر دی ان شااللہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کا سندھ سے بھی صفایا ہوجائے گا، انتخابات میں سندھ کے عوام کو علی بابا چالیس چوروں سے نجات دلائیں گے۔