لاہور( لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا میڈیا پر بے قابو غیض وغضب سمجھ میں آتا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسے اپنے جھوٹ، فریب اور کردارکشی کی سیاست کو ٹربوچارج کرنے کے لئے استعمال کیا ہے۔ میڈیا جب انہیں آئینہ دکھا رہا ہے تو وہ اس کے خلاف ہوگئے ہیں،یہ فسطائی شخص کا طرزعمل ہے جو ہرچیز تہس نہس کرنا چاہتا ہے۔