کراچی (لاہورنامہ) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوکے مارچ کے آغاز کے بعد اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، عوامی تحریک نے تیل کی قیمتیں کم کرنے پر مجبور کیا، عوام نے انہیں مجبور کردیا کہ پیٹرول سستا کریں۔
مرتضی وہاب نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوامی طاقت کے اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی کے موقف میں تبدیلی آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک نے تیل کی قیمتیں کم کرنے پر مجبور کیا، عوام نے انہیں مجبور کردیا کہ پیٹرول سستا کریں۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ بلاول بھٹو کے مارچ کے آغاز کے بعد اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کی طاقت کی وجہ سے پیٹرول سستا ہوا۔ مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو سکھرمیں خطاب کریں گے، مورو سے نکل کر خیرپور سے گزر کر سکھر پہنچے گا۔