اسلام آباد (لاہورنامہ)معاون خصوصی شہبازگل نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کچھ دن پہلے جہانگیرترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔
ایک انٹرویومیں شہبازگل نے کہا کہ چند روز قبل وزیراعظم نے جہانگیرترین کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی تھی، جہانگیرترین عمران خان کے پرانے دوست ہیں کبھی بھی فون کرسکتے ہیں۔دورہ روس سے متعلق شہبازگل نے کہا کہ آزادانہ پالیسی بنانیوالے کواس کی قیمت بھی چکانی پڑتی ہے .
وزیراعظم عمران خان کو جانتا ہوں خصرف ملکی مفاد دیکھتے ہیں ملکی مفادکیلئے کچھ بھی قیمت ہووزیراعظم دینے کیلئے تیار ہوتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ روس کادورہ وزیراعظم عمران خان نے خاص پاکستان اور عوام کیلئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کاروس میں بہترین استقبال کیاگیا .
روسی ڈپٹی نائب وزیرخارجہ کے کلمات میرے لیے باعث فخرہے ،روسی ڈپٹی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ پیوٹن عمران خان کا بہت احترام کرتے ہیں، ہم نے تعلقات میں بہت دیر کر دی اور کہا کہ عمران خان بہترین فیصلہ سازہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو نظر آرہا ہے کہ ملکی مفادہے توبال کیسے بھی کرانی ہو کراتے ہیں وزیراعظم عمران خان کبھی دباؤبرداشت نہیں کرتے آزادانہ فیصلے کرنیوالاشخص کبھی دباؤبرداشت نہیں کرتا۔