اسلام آباد(لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب سیاسی مخالفین اور میڈیا کا گلا گھونٹنے سے قومیں آگے نہیں بڑھتی.
سب تقاریر پہلے نواز شریف اور شہباز شریف کے خوف میں اور اب تحریکِ عدم اعتماد کے خوف میں ، کیا زندگی ہے عمران صاحب اب کوئی بھی جھوٹا پیکج اور اعلان آپ کو گھر جانے سے نہیں بچا سکتا،قیامت خیز مہنگائی اور ملک کو غربت اور بے روزگاری کی دلدل میں دھنسا کر پیکج دینے کا نہیں بلکہ آپ کے جانے کا وقت ہے۔
منگل کو وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب جھوٹ بولنے ، سیاسی مخالفین اور میڈیا پہ تہمت و بہتان لگانے، ہتک کرنے سے قومیں آگے نہیں بڑھتیں،عمران صاحب جب آپ آئے تھے تو ملک میں تاریخ کی بلند ترین ترقی کی شرح تھی اور مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر تھی، کسی پیکج کی ضرورت نہیں تھی،عمران صاحب سیاسی مخالفین اور میڈیا کا گلا گھونٹنے سے قومیں آگے نہیں بڑھتی ۔
انہوں نے کہا کہ قیامت خیز مہنگائی اور ملک کو غربت اور بے روزگاری کی دلدل میں دھنسا کر پیکج دینے کا نہیں بلکہ آپ کے جانے کا وقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن تو آپ نے پچاس لاکھ گھر ، ایک کروڑ نوکری بھی دینے تھے،پہلے دن بھی جھوٹ بولا آج بھی جھوٹ بول رہے ہیں.