ڈاکٹر شاہد صدیق

تحریک عدم اعتماد لانے کی اعلانات کرنیوالے صر ف این آ ر او چاہتے ہیں، ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور (لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پی پی پی اور (ن) لیگ پچ کے دونوں طرف کھیل رہی ہیں.

وزیر اعظم عمران خان اقتدار سے نہیں جائیں گے مگر کرپٹ اپوزیشن لیڈر ضرور جیل جائیں گے، تحریک عدم اعتماد لانے کی اعلانات کرنیوالے صر ف این آ ر او چاہتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ پیپلز پار ٹی اور (ن) لیگ والے یاد رکھیں حکومت کو بلیک میل نہیں کیاجاسکتا، پی ٹی آئی عوامی خدمت کا فریضہ اانجام دیتی رہے گی، نیا پاکستان قوم کا مقدر ہے جس کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی.

تحریک عدم اعتماد کرنیوالے عناصر پہلے اپنی پارٹی کے اندر سے اٹھنے والی آوازوں کو ایک پیج پر لائیں۔ انہو ں نے کہاکہ اشاروں کی سیاست اور ناچنے والے نہ عدم اعتماد لا سکتے ہے او رنہ عدم اعتماد کر سکتے ہیں ایک طرف یہ لوگ ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگاتے ہیں اور دوسری طرف اشاروں اور ٹیلیفون کالز کا انتظار کرتے ہیں۔

اپوزیشن کی سازشو ں سے عوام ان پر بھروسہ کرنیوالے نہیں وہ منتخب آئینی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ملک میں کوئی بحران نہیں اپوزیشن جماعتیں پراپیگنڈا کر کے سیاست چمکانے کے کوشش کر رہی ہے، تحریک انصاف کی حکومت ملکی اور عوامی مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہے عمران خان کی دانشمندانہ قیادت نے پوری دنیا پر سحر طاری کر دیا ہے۔