گاڑیوں کی قیمتوں

کیا موٹرز نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

لاہور( لاہورنامہ)کیا موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا،گاڑیوں کی قیمتوں میں2لاکھ8ہزار سے 4لاکھ 75ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ۔

کیا موٹرز
کیا موٹرز نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

رپورٹ کے مطابق کیا پیکانٹو ایم تی کی قیمت میں 2لاکھ 14ہزار روپے اضافہ کردیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت24لاکھ روپے ہو گئی ہے۔کیا پیکانٹو اے ٹی کی قیمت 2لاکھ 8ہزار روپے اضافے سے قیمت 25لاکھ روپے ہو گئی.

کیا سپورٹیج الفا کی قیمت 2لاکھ 36ہزار روپے اضافہ سے 50لاکھ روپے تک پہنچ گئی ۔کیا سپورٹیج اے ڈبلیو ڈی کی قیمت میں 2لاکھ بارہ 12روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 60لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے ۔سٹونک ایکس پلس کی قیمت میں 4لاکھ 75ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس کی قیمت 44لاکھ 50ہزار روپے ہو گئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے کردیا گیا۔