عاصم اظہر کے گانے”کبھی میں کبھی تم“ کی میوزک ویڈیو ریلیز

لاہور (لاہورنامہ) نوجوان گلوکار عاصم اظہر کے ڈیبیو البم کے گانے”کبھی میں کبھی تم“ کی میوزک ویڈیو کو ریلیز کردیا گیا ہے۔

اس گانے کو ون میوزک نیٹ ورک کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا جس میں فہد مصطفی اور صبا قمر نے مرکزی کردار کیے ہیں۔ ویڈیو میں صبا قمر بینائی سے محروم آرٹسٹ اور فہد مصطفی ایک پرجوش باکسر کے کردار نبھارہے ہیں۔

کبھی میں کبھی تم“ کی
عاصم اظہر کے گانے”کبھی میں کبھی تم“ کی میوزک ویڈیو ریلیز

ان دونوں کی محبت کی کہانی کے گرد اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ فہد مصطفی کس طرح صبا قمر کے لیے قربانی دیتا ہے۔

اس ویڈیو کو بلاول حسین نے ڈائریکٹ جبکہ ملکانی فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔ عاصم اظہر نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بھی جاری کیا۔ عاصم اظہر نے اس گانے کی ریلیز کا اعلان دسمبر میں کیا تھا جبکہ اس کا پوسٹر 16 فروری کو شیئر کیا تھا ۔