اسلام آباد(لاہورنامہ)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عوامی مارچ جیسے ہی اسلام آباد کے قریب پہنچ رہا ہے حکومت کی بوکھلاہٹ اور بدزبانی میں اضافہ ہو رہا ہے،اپوزیشن تو تیار ہے اب آپ تیار رہیں،اپوزیشن جماعتوں کو دھمکیاں حکومت کی انتقامی سیاست کا کھلا ثبوت ہے۔
شیری رحمن نے کہاکہ واضح طور پر وزیراعظم اور حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، عوامی مارچ اور عدم اعتماد کی بے چینی اب ان کے چہروں اور لہجوں میں نظر آ رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آپ عوامی مارچ سے اتنا خوفزدہ ہو گئے ہیں کہ اب جلسوں میں دھمکیاں دے رہے، آپ کی اپوزیشن کو دھمکیاں دنیا دیکھ رہی ہے۔
شیری رحمن نے کہاکہ اپوزیشن تو تیار ہے اب آپ تیار رہیں،اپوزیشن جماعتوں کو دھمکیاں حکومت کی انتقامی سیاست کا کھلا ثبوت ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ساڑھے تین سال سے یہی کرتی رہی ہے، آپ کا احتساب پوری قوم کے دیکھ لیا۔ نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہاکہ عوامی مارچ کرنا اور عدم اعتماد کی تحریک لانا ہمارا آئینی حق ہے، ہم آپ کو نکالنے کے لئے آپ کی طرح پارلیمان پر حملہ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ ہم عوام کے مطالبے پر آپ کو آئین و قانون کے مطابق ہٹائینگے.