کراچی(لاہورنامہ)انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا،سٹاک مارکیٹ میں 1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے پر 178 روپے میں فروخت ہوا، سٹاک مارکیٹ میں 1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 43 ہزار 130 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہوا۔سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاروں نے مارکیٹ سے شدید مندی کے سائے منڈلانے لگے دن کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 44 ہزار کی حد سے گر کر 43 ہزار 464 پوانئٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
روس کے یوکرین پر حملے اور خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کے عوامل کی وجہ سے کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں فروخت کا عنصر دیکھا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے باعث ایشیائی مارکیٹوں کے رجحان کو دیکھتے ہوئے پاکستانی حصص بازار میں مزید مندی یقینی نظر آرہی ہے۔