ایم ڈی واسا محمد تنویر کے سرپرائز دورے، تعمیر کے کام اور کوالٹی کا جائزہ

لاہور(لاہورنامہ)ایم ڈی واسا محمد تنویر نےنئے زیر تعمیر اچھرہ موڑ سلطان احمد روڈ ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر سہیل قادر چیمہ نے ڈسپوزل اسٹیشن کے متعلق ایم ڈی واسا کو بریفنگ دی۔

ڈسپوزل اسٹیشن
اچھرہ موڑ سلطان احمد روڈ ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا

ایم ڈی واسا محمد تنویر نے ڈسپوزل کی تعمیر کے کام اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔مون سون سے قبل ڈسپوزل اسٹیشن کے کام کو مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔مون سون سے قبل ہی اچھرہ موڑ سلطان احمد روڈ ڈسپوزل اسٹیشن کو فعال کر دیا جائے گا جس سے اچھرہ اور سلطان احمد روڈ کے علاقوں سے بارشی پانی کی نکاسی تھوڑے وقت میں ممکن ہو سکےگی۔

ایم ڈی واسا محمد تنویراس موقع پر ڈی ایم ڈی انجینئرنگ محمد منان بھی ایم ڈی واسا کے ہمراہ تھے۔