بلاول بھٹو زر داری

ہمارا لونگ مارچ ایک عوامی تحریک میں بدل چکا ہے، بلاول بھٹو زر داری

اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا مارچ ایک عوامی تحریک میں بدل چکا ہے۔ جس شہر سے گزرے، مارچ کے شرکاء میں اضافہ ہوا ہے۔

بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ تمام جماعتوں کی ایک ہی منزل ہے کہ ملک میں صاف و شفاف الیکشن کروانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنا ہے اس لیے ضروری ہے کہ انتخابی اصلاحات اور صاف و شفاف الیکشن کی طرف بڑھا جائے۔