لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی سےملاقاتیں شروع کر دیں. سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی.
اراکین اسمبلی کا وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا.وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے پاکپتن سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی احمد شاہ کھگہ، گجرات سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی میاں محمد اختر حیات، چوہدری لیاقت علی اور سلیم سرور جوڑا نے ملاقات کی.
چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے.