بیجنگ (لاہورنامہ)چین کی انڈسٹری و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر شیاؤ یا چھنگ نے دو سیشنز کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا ہےکہ فی الوقت چین کے مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا کل حجم مسلسل بارہ سال سے دنیا میں سرفہرست ہے۔
مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی 31 بڑی اقسام، 207 اوسط اقسام اور معمولی درجے کی 666، مکمل اقسام موجود ہیں جو دنیا میں ایک منفرد صلاحیت ہےاور یہ چین کی صنعتی معیشت اور مجموعی اقتصادی ترقی کے لیے مضبوط سہارا فراہم کرتی ہے۔
شیاؤ یا چھنگ نے کہا کہ رواں سال قومی سطح کے مزید 3000 اورصوبائی سطح کے 50000 سے زائد صنعتی و کاروباری اداروں کی داغ بیل ڈالی جائے گی تاکہ درمیانے و چھوٹے درجے کے صنعتی و کاروباری اداروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہے ۔