کراچی (لاہورنامہ) معروف اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ جتنی جلد ایک اچھا انسان مل جائے گا اتنی جلد نکاح کرلوں گی۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سونیا حسین نے شادی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا جتنی جلد انہیں ایک اچھا انسان مل جائے گا وہ اتنی جلد نکاح کرلیں گی تاہم انہوں نے ایک اچھے انسان کی وضاحت کر نے کو مشکل قرار دیا۔
سونیا حسین نے کہا کہ ان کے نزدیک ایک اچھا انسان وہ ہے جسے بات کرنا آتی ہو کیوں کہ ذوق ظرافت کا ہونا بہت ضروری ہے، باقی تمام چیزیں دوسرے نمبر ہیں، اگر ایک لڑکے میں ساری خوبیاں ہوں لیکن اس میں بات کرنے کا طریقہ نہ ہو تو معنی نہیں رکھتا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک لائف پارٹنر کی باڈی اچھی ہونا بھی اہمیت نہیں رکھتا.
فٹ رہنا اچھی بات ہے لیکن سکس پیک شیپ ہونا ضروری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا انہیں ایسے لڑکے ناپسند ہیں جو اپنی ذات کے لیے جنونی ہوتے ہیں۔