ثقافتی فلوٹ

صوبہ پنجاب کا ثقافتی فلوٹ پنجاب کی خوشحالی و ترقی کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرے گا،

لاہور(لاہورنامہ) ہر سال یوم پاکستان پریڈ میں پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان کی نمائندگی کرتے ہوئے فلوٹ پریڈ ایونیو میں داخل ہوتے ہیں جن میں ہر صوبے کی تہذیب و ثقافت کو بہترین انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔

ثقافتی فلوٹ
صوبہ پنجاب کا ثقافتی فلوٹ پنجاب کی خوشحالی و ترقی کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرے گا،

اس سال بھی 23 مارچ کی پریڈ میں صوبہ پنجاب کا ثقافتی فلوٹ پنجاب کی خوشحالی و ترقی کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرے گا۔ پنجاب حکومت نے تعلیم، صحت، ثقافت اور سیاحت کے میدان میں بتدریج کامیابی حاصل کی جس کی عکاسی پنجاب فلوٹ کرے گا۔

پنجاب فلوٹ پر انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے منصوبے کو ماڈل کی صورت میں پیش کیا گیا ہے، صحت کی معیاری سہولیات کو عام شہریوں تک باہم پہنچانے کیلئے ہسپتالوں کا قیام اور قومی صحت کارڈ کی مفت فراہمی، پنجاب میں کرتارپور راہداری کو قائم کرکے مذہبی آزادی کی بہترین مثال قائم کی، جبکہ صوبہ پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے پنجاب کے دیہات کا ایک گھر بھی فلوٹ کی خوبصورتی کا حصہ ہے۔

پنجاب فلوٹ کو 23 مارچ پریڈ کا حصہ بنانے کیلئے پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی جانب سے خوبصورتی سے تیار کیا گیا ہے جو کہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گا اور پریڈ کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دے گا۔