لاہور (لاہورنامہ) اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ مجھے اپنی نئی فلموں” کملی” اور” گھبرانا نہیں” کا شدت سے انتظار ہے .خاص طو رپر کملی کا پراجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ کوئی نہ کوئی پراجیکٹ ایسا ضرور ہوتا ہے جس میں کردار نبھا کر آپ کو خوشی اور اطمینان محسوس ہوتا ہے اور شاید فلم کملی میں نبھایا گیا کردار بھی ایسا ہی ہے جس کے بارے میں سوچتی ہوں تو خوشی اور اطمینان ملتا ہے۔صبا قمر نے کہا کہ فلم کملی میں کوئی میک اپ نہیں کیا اور میں اس میں بہت کم بولی ہوں.
میرا پانی کے اندر شوٹ تھا، اتنی اذیت میں نے اپنے کیریئر میں نہیں دیکھی، کملی میرے دل کے بہت قریب ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ پراجیکٹ میرے پرستاروں کو ضرور پسند آئے گا۔