لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ (ق) کے رہنما و وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی کا جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے ، جہانگیر ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے دونوں کے درمیان بات چیت کرائی۔
ذرائع کے مطابق مونس الٰہی نے علی ترین سے ان کے والد جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی جبکہ اس دوران ملکی سیاسی معاملات پر بھی گفتگو کی۔