بیجنگ (لاہور نامہ) چین نے کہا ہے کہ رو س اور یو کر ین کے معا ملہ پر تمام فریقوں کی اولین ترجیح یہ ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، آگ میں تیل ڈالنے کی بجائے تناؤ کو کم کریں اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچنے کے لئے سفارتی حل پر زور دیں۔
پیر کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان سے ایک پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا، کیا چین یوکرین میں روس کی فوجی کارروائیوں میں اقتصادی مدد سمیت دیگر امداد فراہم کرے گا؟ اس کے جواب میں چاؤ لی جیان نے کہا کہ امریکہ نے حال ہی میں مذموم عزائم کے ساتھ یوکرین کے معاملے پر چین کے خلاف یکے بعد دیگرے غلط معلومات پھیلائی ہیں۔
یوکرین کے معاملے پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے، ہم امن کے لیے متعلقہ فریقوں کو قائل کرنے اور مذاکرات کے فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کرتے رہے ہیں۔