امداد ی سامان

چین کی جانب سے امداد ی سامان کی تیسری کھیپ یو کر ین روانہ

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کی ریڈ کراس سوسائٹی کی طرف سے یوکرین کی ریڈ کراس سوسائٹی کے لیے انسانی امداد ی سازو سامان کی تیسری کھیپ بیجنگ سے ایک پرواز کے ذریعے روانہ کی گئی۔

چینی میڈ یا کے مطا بق پیر کے روز فرا ہم کی جا نے والی ہنگامی سامان کی اس کھیپ میں بچوں کے لیے دودھ کا پاؤڈر اور لحاف وغیرہ شامل ہیں اور اس سے تنازعات سے متاثر ہونے والے بے گھر لوگوں، خاص طور پر بچوں کو مدد ملے گی۔

توقع ہے کہ سامان کی یہ کھیپ 14 تاریخ کی شام 8 بجے پولینڈ کے وارسا ہوائی اڈے پر اترے گی، اور اسے یوکرین منتقل کر دیا جائے گیا۔