اردو سکھائیں, بلاول

وزیراعظم اب مجھے اردو سکھائیں گے؟ بلاول کا طنزیہ جواب

اسلام آ باد (لاہورنامہ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم پاکستان کو اردو سیکھنے کا جواب دے دیا۔ عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آصف علی زرداری پہلے اپنے بیٹے کو اردو سکھا لیں، جس پرسوشل میڈیا سمیت ہر جگہ میمز اور مذاق بنایا گیا۔

اب بلاول بھٹو نے جواب دیتے ہوئے عمران خان کی ایک ویڈیو شئیر کی ہے، جس پر لکھا ہے کہ وزیراعظم مجھے اردو سکھائیں گے۔ ویڈیو میں عمران خان کئی جگہوں پر غلط اردو، اور غلط الفاظ کا استعمال کرتے نظر آ رہے ہیں، یہی ویڈیوز کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش بھی کر رہی ہیں۔