اسلام آباد(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سردار اختر جان مینگل سےملاقات کی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ نے وفد کے ہمراہ قائد حزب اختلاف کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دونوں قائدین کا ملک کی مجموعی صورتحال، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں راہنماﺅں کی متحدہ اپوزیشن کی حکمت عملی اور رابطوں کے حوالے سے مشاورت کی۔ ملاقات میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، صدر پنجاب رانا ثناءاللّٰہ خاں، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق اور عطاء اللّٰہ تارڑ بھی ملاقات میں شریک تھے۔