بیجنگ (لاہورنامہ) چین نے کہا ہے کہ ہمیشہ سے ایرانی جوہری معاہدے کے دوبارہ نفاذ کی حمایت کی ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام کوششوں کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔
چین کو ایران کے مناسب خدشات کا بخوبی ادراک ہے اور اس کے جائز حقوق کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے ۔چین بین الاقوامی قانون سے ماورا یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے ۔چین تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں، علاقائی امن اور استحکام کی خاطر مسئلہ ایران کے حل کے لیے ایران کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ۔
چینی میڈ یا کے مطا بق ان خیا لات کا اظہار بد ھ کے روزچین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ایران کے ہم منصب حسین امیر عبداللہ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں کیا۔ اس مو قع پر عبد اللہ نے چین کو دو اجلاسوں کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور ایرانی جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران جلد از جلد مذاکرات میں واپس آتے ہوئے حل طلب مسائل سے نمٹنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کرنے پر آمادہ ہےتاکہ ایک اچھا معاہدہ طے پا سکے . ایران مذاکرات میں چین کے تعمیری کردار پر مشکور ہے اور امید ہے کہ چین اپنی حمایت جاری رکھے گا۔