روالپنڈی (لاہورنامہ) وزیراعظم عمران خان آج راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ راولپنڈی رنگ روڈ 38.3 کلومیٹر طویل اور 6 لین پر مشتمل ہوگی۔ رنگ روڈ پر انٹرچینج بھی تعمیر ہوں گے۔
راولپنڈی رنگ روڈ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کےٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔ متبادل سڑک کے طور پر رنگ روڈ کی وجہ سے مسافروں کو وقت اور خرچے کی بچت ہوگی۔ منصوبے کی بدولت روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔