اقوام متحدہ (لاہورنامہ) اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب چھن شو نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 49ویں اجلاس میں 50 سے زائد ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے خطاب میں انسانی حقوق کے حصول کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ عوام کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے جامع اور اشتراکی ترقی کو فروغ دیا جائے۔
چھن شو نے کہا کہ وبا کے تناظر میں عالمی ترقی کے عمل کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ ترقی انسانی حقوق کے حصول میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بین الاقوامی برادری کو پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز کرنے اور اسے مضبوط بنانے، سبز اور صحت مند عالمی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
مختلف ممالک کے درمیان اور اندرونی سطح پر بھی غیر متوازن اور ادھوری ترقی کے مسئلے کو حل کرنے پر توجہ دی جائے تاکہ کوئی بھی ملک یا شخص پیچھے نہ رہ جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممالک کو کثیرالجہتی پر عمل کرنا چاہیے اور ترقی کے لیے عالمی شراکت داری کے تعلقات قائم کرنے چاہئیں، اور ترقی یافتہ ممالک کو ترقی پذیر ممالک کو مزید پائیدار اور اہدافی حمایت اور مدد فراہم کرنی چاہیئے۔