اقوام متحدہ (لاہورنامہ) اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل نمائندے چھن شو نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 49ویں اجلاس میں یکساں خیالات کے حامل ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کیا جس میں جمہوریت اور انسانی حقوق سے متعلق خیالات کا اظہار کیا گیا۔
چھن شو نے کہا کہ جمہوریت اور انسانی حقوق بنی نوع انسان کی مشترکہ منزل ہے۔ دنیا رنگین ہے، اور تنوع انسانی معاشرے کی بنیادی خصوصیت ہے۔ مختلف ممالک کی تاریخ، ثقافت اور معروضی قومی حالات مختلف ہوتے ہیں، اس لیے طرز جمہوریت میں فرق لازم ہے۔ چاہے کوئی ملک جمہوری ہے یا نہیں ، کلید اس بات پر ہے کہ آیا عوام ہی ملک کے حکمران ہیں۔
چھن شو نے نشاندہی کی کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کا فروغ اور تحفظ بین الاقوامی برادری کا مشترکہ مقصد ہے اور اسے دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ کوئی بھی ملک جو جمہوری اقدار کو پامال کرتا ہے، جمہوریت اور انسانی حقوق کے تحفظ کے بہانے خودمختار ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا ہے اور دوسرے ممالک کو اپنے ہی سیاسی نظام اور جمہوری ماڈل کی نقل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کرتا ہے، وہ جمہوریت مخالف ہے۔