لاہور(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ اپریل کے مہینے میں پنجاب میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے، پورا پاکستان حکومت سے تنگ آچکا ہے،ان سے جلد چھٹکارا چاہتے ہیں، حکومت نے ریکارڈ کرپشن کی ہے۔
رانا مشہود نے کہا کہ قومی اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد ابھی صرف آغاز ہے اور اس کے بعد سینیٹ میں بھی پی ٹی آئی کے خلاف تحریک آئے گی،معاملے پر لیگی رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار اور عمران خان کے دن گنے جا چکے، پنجاب کے عوام کرپشن سے تنگ آچکے ہیں، اب ان کی بری گورننس سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضی نے کہا کہ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، عثمان بزدار کا عمران خان کے ساتھ جانا ضروری ہے۔