چوہدری نثار

موجودہ صورتحال میں چند دنوں میں سیاسی حکمت عملی کا اعلان کردوں گا، چوہدری نثار

لاہور( لاہورنامہ)سابق وزیرداخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہوں، چند دنوں میں سیاسی حکمت عملی کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میڈیا کے تمام نمائندگان کو دعوت دوں گا اور اپنی نئی سیاسی حکمت عملی کا انکشاف میڈیا کے سامنے کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال سے کسی میڈیا کو انٹرویو نہیں دیا ، میڈیا پر میرے متعلق چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔