حسان خاور

حکومت تحریک عدم اعتماد کا بھرپور مقابلہ کریگی،حسان خاور

لاہور (لاہورنامہ) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ حکومت عدم اعتماد کی تحریک کا بھرپور مقابلہ کریگی،تحریک عدم اعتماد پر جیت عمران خان کی ہی ہوگی، وزیراعلی کی تبدیلی کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے اور عمران خان کو عثمان بزدار پر اعتماد ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور اس حوالے سے عثمان بزدار ارکان سے رابطے میں بھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تحریک عدم اعتماد کا بھرپور مقابلہ کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ اتحادی پہلے کی طرح ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

حسان خاور نے واضح کیا کہ اس جنگ میں ن لیگ کے ناراض ارکان اپنی پارٹی کو سرپرائز دیں گے۔ خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرادی گئی ہے جس پر اپوزیشن ارکان کے دستخط موجود ہیں۔