لاہور(لاہورنامہ)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ وسابق ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت 182.74 روپے ہوچکی ہے.
اور اس کی قیمت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے،ڈالر بڑھنے سے حکومتی قرضوں میں میں اربوں روپے خود بخود اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ زرمبادلہ کے اتار چڑھاؤ کو مانیٹر کرے اور ڈالر کی قیمت میں استحکام لائے کیونکہ ڈالر بڑھنے سے صنعتی شعبہ میں استعمال ہونے والا خام مال جو زیادہ تر درآمد کیا جاتا ہے اس کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت بڑھ جاتی ہے.
جس سے اشیاء مہنگی اور ملکی میں مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ خادم حسین نے کہا کہ روپے کی قدر میں استحکام کیلئے اقدامات کیے جائیں کیونکہ مضبو ط معاشی پالیسیوں سے ہی ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔