حنا پرویز بٹ

عمران خان کے وزارت عظمی سے ہٹتے ہی فارن فنڈنگ کا بھی فیصلہ آجائے گا، حنا پرویز بٹ

لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ(ن)کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عنقریب قصہ پارینہ جماعت بننے والی ہے،عمران خان کے وزارت عظمی سے ہٹتے ہی فارن فنڈنگ کا بھی فیصلہ آجائے گا.

تحریک انصاف کا حشر بھی تاریخ کی باقی کنگز پارٹیوں جیسا ہوگا۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی مانگے تانگے کی جماعت ہے جو لوگ انکو چھوڑ رہے ہیں وہ انکے تھے بھی نہیں۔عمران خان چار سال سے جھوٹ کے سہارے اپنی سیاسی دکان چلارہے ہیں۔ہر روز قوم کے ساتھ نیا جھوٹ بولا جاتا ہے پھر ڈھٹائی کے ساتھ اس کا دفاع بھی کرنے انکے چمچے آجاتے ہیں۔

جن لوگوں کی اوقات کونسلر بننے کی نہیں تھی انکو وزارتیں دے دی گئی ہیں ۔انہوں نے مزیدکہا عمران خان اب بھکھلا گیا ہے اس لیے اولٹی سیدھی باتیں کرنا شروع ہو گیاہے ۔اسکو دھمکی کون پاگل دے گا اس کے ساتھی اس کو چھوڑ رہے ہیں۔اگلے دو دن عمران خان کیلئے بہت اہم ہونے والے ہیں۔ شہبازشریف انکو روزانہ نئے سرپرائز دینگے۔عمران خان اب عثمان بزدار کی طرح اپنا سامان پیک کرلیں اور وزیراعظم ہاس خالی کردیں۔