عطاء اللہ تارڑ

ہم پیپلزپارٹی کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے، عطاء اللہ تارڑ

لاہور (لاہورنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم پیپلزپارٹی کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے سیکرٹری اسمبلی سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ ہفتے کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا بتایا جائے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ہمیں تمام معلومات بروقت دی جائیں، اسپیکر کے اختیارات ان کے انتخاب کے لیے اثر انداز نہیں ہونے چاہیے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہم پیپلزپارٹی کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے، پنجاب میں نہ صرف پی ٹی آئی اراکین بلکہ مزید اراکین کے نام وقت آنے پر سامنے لائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی گروپس کے ساتھ رابطے میں ہے اور مثبت بات ہو رہی ہے، ہمارے نمبرز میں مذید اضافہ ہو گا۔