مریم اور نگزیب

عمران صاحب آپ شکست خوردہ شخص ہیں، عوام کو دکھانے کیلئے کچھ نہیں ،مریم اور نگزیب

اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ شکست خوردہ شخص ہیں ، آپ کے پاس لوٹ مار ، غنڈہ گردی کے علاوہ عوام کو دکھانے کیلئے کچھ نہیں .

عمران خان ایف آئی اے کے ذریعے شہباز شریف اور حمزہ کر گرفتار کروانا چاہتا ہے ،اگر 8 مارچ کو ووٹنگ ہوجاتی تو ڈھٹائی سے وزیراعظم اپنی کرسی پر نہ ہوتے،عمران خان آپ بھکاری ہے ہیں ،بھکاری خود دار نہیں ہوا کرتے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، عمران خان اپنے سپیکر کو حکم دے رہا ہے کہ گنتی کو درست قرار نہ دیا جائے ،وزیراعظم قومی اسمبلی اسپیکر کو حکم دے رہے کہ پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی کیاجائے،انتظامیہ کو منحرف اراکین کے گھروں پر حملے کا حکم دے رہا ہے ، حکم دے رہا ہے کہ کوئی ایسی سازش بتاؤ کہ گنتی نہ ہوسکے ،وزیراعظم عمران خان حکم دے رہے کہ ایمرجنسی ملک میں کیسے نافذکی جائے؟

انہوں نے کہاکہ عمران خان آپ ہار چکے ہیں ، ایف آئی اے کو عدم اعتماد سے ایک دن پہلے استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹ اور غنڈہ گردی کا بازار گرم ہے ،ملک پر غیر قانونی شخص مسلط ہے ،عدم اعتماد کے پراسس کو تاخیر کا شکار کیا ،اس کو معلوم ہے کہ اب وہ وزیراعظم نہیں ہے ،اس کو پتہ ہے کہ اس کا اقتدار جاچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان آپ ایک بھکاری ہے ہیں ،بھکاری خود دار نہیں ہوا کرتے ،آپ کے ہاتھ ہمیشہ اے ٹی ایم کی جیبوں میں رہے۔

انہوں نے کہاکہ فواد چودھری کو عقل ہونی چاہیے ،سماعت تو چار سال سے ہو رہی ہے ،ایک دھیلے کی کرپشن سامنے نہیں آئی ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے نام پر فارن فنڈنگ سب کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ استعفیٰ بھی باعزت لوگ دیتے ہیں۔