اسلام آباد (لاہورنامہ)ملک بھر میں زکوٰة کٹوتی کی وجہ سے پیر کو تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہے ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حکومت نے رواں ہجری سال زکوٰة کا نصاب 88927 روپے مقرر کیا ہے۔مرکزی بینک کے مطابق سیونگ، نفع نقصان اور دیگر منافع دینے والے کھاتوں سے زکوٰة کٹوتی ہوئی ۔
اعلامیے کے مطابق نصاب سے کم رقم والے کھاتوں سے زکوٰة کی کٹوتی نہ کرنے کا بتایاگیا تاہم بینک پیر کو عوامی لین دین کے لیے بند رہے ۔