انقلابی شہداء

انقلابی شہداء کی یاد میں چھنگ مینگ تہوار منایا گیا

بیجنگ (لاہورنامہ) چین میں 5 اپریل کو چھینگ مینگ تہوار کے دن کے طور پر منا یا جا تا ہے۔ منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس دن کو سبزہ زاروں کا دن اور ابا ؤ اجداد کے مقبروں کی زیارت کا دن بھی کہا جاتا ہے، یہ چین کے روایتی دنوں میں سے ایک ہے۔ یہ دن منفرد قومی جذبے کی عکاسی بھی کرتا ہے، مختلف علاقوں کے لوک رسم و رواج کو مربوط کرتا ہے، اور ہزاروں سالوں سے چھنگ مینگ کی ثقافت چلی آ رہی ہے۔

چھنگ مینگ کے دن کے موقع پر مختلف علاقوں میں انقلابی شہداء کی یاد میں یادگاری سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس دن کا تعلق نہ صرف ماضی سے بلکہ یہ ایک روشن اور پر امید مستقبل کی علامت بھی ہے۔