حیاتیاتی ہتھیاروں

امریکہ کو حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن کی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے، چینی مندوب

اقوام متحدہ(لاہورنامہ)چین کے تخفیف اسلحہ کے سفیر لی سونگ نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ حیاتیاتی فو جی سرگرمیاں کرنے والا ملک ہے اور وہ واحد ملک ہے جو کنونشن کے لیے تصدیقی طریقہ کار کے قیام کی مخالفت کرتا ہے، عالمی برادری کا اس حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کرنا مکمل طور پر معقول ہے۔

منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین کے تخفیف اسلحہ کے سفیر لی سونگ نے حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن کی نویں جائزہ کانفرنس کے دوسرے تیاری اجلاس میں شرکت کی اوراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ امریکہ کو حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن کی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے پورا کرنا چاہیے۔اس سلسلے میں امریکہ کو استثنیٰ حاصل کرنے کی بجائے مثال قائم کرنی چاہئے۔
ل
ی سونگ نے نشاندہی کی کہ روس نے حال ہی میں یوکرین میں امریکہ کی حیاتیاتی عسکری سرگرمیوں سے متعلق متعلقہ دستاویزات جاری کی ہیں، جس نے عالمی برادری کی طرف سے بڑے پیمانے پر توجہ مبذول کرائی ہے، اس بارے میں متعلقہ فریقوں کے درمیان مشاورت اور تعاون کی اہمیت اور ضرورت کو مزید اجاگر کیا گیا ہے۔