ایاز احمد خان

رمضان میں شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے،ایاز احمد خان

لاہور(لاہورنامہ)سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی ایازاحمد خان نے گذشتہ روز گلشن راوی زون 31یوسی 75 میں رمضان بازارکا ہنگامی وزٹ کیا۔لاہور کے تمام رمضان بازاروں میں صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہے ۔

ڈی جی ایم منیجر آصف اقبال،سنئیرمنیجر منیب،ٹاون منیجرمحسن مسرور انکے ہمراہ موجود تھے ۔وزٹ کے دوران زیڈ اویس بٹ ،سپروائزر کاعمران علی نے افسران ایل ڈبلیو ایم سی کو مکمل بریف کیا ۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی ایاز احمد خان نے بہتر انتظامات پر زیڈ او اویس بٹ کو شاباش دی اور ہدائیات دی ۔

مزید کہاکہ پورے لاہور میں ایل ڈبلیو ایم سی کا تمام رمضان بازاروں میں صفائی آپریشن زور و شور سے جاری رکھیں۔ تمام افسران، عملہ و مشینری فیلڈ میں موجودرہے ۔ ڈی جی ایم آصف اقبال کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام پوائنٹس کو ترجیحی بنیادوں پر کلئیر کیا جا رہا ہے۔افسران کی جانب سے صفائی آپریشن کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے ۔

شہر میں نصب کردہ تمام کوڑے دانوں کو بر وقت خالی کرا لیا گیا۔ آصف اقبال کا مزید کہنا تھا کہ شہر لاہور میں زیرو ویسٹ ہونے تک گھر نہیں جائیں گے ۔ لاہورویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے چھٹی کے روز بھی شہر کے میں صفائی کے انتظامات کو بہتر سے بہترین کرنے کے لیے اقدامات جاری۔

شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کو صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کیلیے ہر ممکن قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ محکمہ کی جانب سے شہر میں صفائی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ صفائی آپریشن کے بعدبھی کسی قسم کی لاپرواہی نہ برتی جائے۔ ادارہ شہریوں کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔

صفائی ستھرائی میں کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا ۔شہر بھر میں صفائی کے یکساں معیار کو یقینی بنایا گیا ہے اورشہر کو صاف رکھنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔اہل علاقہ نے ایل ڈبلیو ایم سی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی لاہور کو صاف ستھرا کرنے میں ایل ڈبلیو ایم سی نے بہت کردار ادا کیا ہے اور ہم امید کرتے ہے کہ اب بھی عملہ کوئی کسر نہ چھوڑے گا ۔