بیجنگ (لاہورنامہ)چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے کہا ہے کہ دنیا کی موجودہ صورتحال پیچیدہ ہے اور چین میں بھی مختلف علاقوں میں وبا نے سر اٹھایا ہے جو اقتصادی استحکام کے لیے مزید چیلنجز اور غیریقینی صورتِ حال کا باعث ہے۔
انہوں نے نئے ترقیاتی تصور ،اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے،وبا کےانسداد اور اقتصادی و سماجی ترقی کو ہم آہنگ بنانے نیز اقتصادی ترقی کو معقول حدکے اندر بحال رکھنے پر زور دیا۔
ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی کھہ چھیانگ نے ماہرین اور صنعت کاروں کے مذاکرات کی صدارت کی جس میں انہوں نے اقتصادی کام کےاگلے مرحلے کےلیے تجاویز سنیں۔لی کھہ چھیانگ نے نشاندہی کی کہ مارکیٹ انٹیٹی اقتصادی ترقی کو مستحکم بنانے کی اہم بنیاد ہے ۔
موجودہ صورت میں کچھ مارکیٹ انٹیٹیز کو بے حد مشکلات کا سامنا پڑا ہے، ان کی مدد کی جائے گی۔ انہوں نے لاجسٹکس کو رواں رکھنے اور صنعتی و سپلائی چین کے استحکام کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات اپنانے پر بھی زور دیا۔لی کھہ چھیانگ نے مزید کہا کہ کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحات کو فروغ دیا جائے گا۔