بائی مائی سائیڈ اوپن ڈے

جاپان،سنکیانگ بائی مائی سائیڈ اوپن ڈے کا انعقاد

اوساکا(انٹرنیشنل ڈیسک)جاپان کے شہر اوساکا میں چینی قونصلیٹ جنرل نے "سنکیانگ بائی مائی سائیڈ” کے موضوع پر اوپن ڈے کا انعقاد کیا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق قونصل جنرل شو جیان نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ سنکیانگ اس وقت نہ صرف جاپان بلکہ پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رہا ہے۔ پچھلے سال اوساکا میں چینی قونصلیٹ جنرل نے وبا کے بعد سنکیانگ کے دورے کا انعقاد کیا۔ جس کے بعد یہ سرگرمی انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ 1,000 سے زیادہ جاپانی دوستوں نے آن لائن سائن اپ کیا، جس سے لوگوں کے ،سنکیانگ کی حقیقت کو سمجھنے کے لیے ان کے جوش و جذبے کا احساس ہوتا ہے۔

کووڈ-۱۹ کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے لہذا اس وقت سنکیانگ کا دورہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے چینی قونصلیٹ جنرل نے "سنکیانگ بائی مائی سائیڈ” اوپن ڈے سمیت سلسلہ وار سرگرمیاں تردیب دی ہیں تاکہ جاپان میں ہر کوئی سنکیانگ کو دیکھ سکے اور اسے سمجھ سکے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام لوگ اس سرگرمی کے ذریعے سنکیانگ کی دلکشی کو مزیدبہتر انداز میں دیکھ اور محسوس کر سکیں گے۔