شی جن پھنگ

چین کے صوبہ ہائی نان سے جڑی شی جن پھنگ کی محبت کی کہانی

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے صوبہ ہائی نان کے شہر سان یا میں سیڈ لیبارٹری اور اوشن یونیورسٹی آف چائنا کے سان یا انسٹی ٹیوٹ آف اوشنوگرافی کا دورہ کیا ہے تاکہ بیج کی صنعت کی جدت اور سمندری ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ہائی نان کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد یہ تیسری دفعہ ہے کہ شی جن پھنگ نے ہائی نان کا دورہ کیا ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ شی جن پھنگ کے دفتر میں ان کی اور ان کے والد کی ایک پرانی تصویر تھی۔

یہ اس وقت کی ایک قیمتی یاد ہے جب شی جن پھنگ ، جنوری 1979 میں ہائی نان میں اپنے والد شی جونگ شون سے ملنے گئے تھے۔ اس وقت ہائی نان ایک غریب اور پسماندہ جزیرہ تھا۔ اس کے بعد سے 40 سے زائد سالوں میں شی جن پھنگ نے کئی بار ہائی نان کا دورہ کیا اور اس چھوٹے سے سرحدی جزیرے کو درجہ بہ درجہ ترقی کرتے ہوئے ایک بین الاقوامی سیاحتی جزیرے میں ڈھلتے ہوئے دیکھا۔

شی جن پھنگ ہائی نان میں اپنے تمام سفر کے دوران مقامی لوگوں سے ضرور ملتے ہیں۔ اپریل 2013 میں شی جن پھنگ ماہی گیروں کی ایک کشتی پر سوار ہوئے اور ماہی گیروں سے ان کی ماہی گیری اور آمدنی کے بارے میں تفصیل سے پوچھا۔ایک روز انڈسٹریل پارک میں، شی جن پھنگ نے یہاں کام کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کی اور اپریل 2018 میں شی جن پھنگ نے ہائی کو سٹی کےگاؤں شیچا کا دورہ کیا۔

2018 میں ہائی نان نے خصوصی اقتصادی زون کے قیام کی 30 ویں سالگرہ منائی۔شی جن پھنگ نے اس تقریب میں شرکت کی اور جزیرہ ہائی نان میں پائلٹ فری ٹریڈ زون کے قیام کا اعلان کیا۔ ہائی نان میں منعقد ہونے والا بوآؤ ایشین فورم چین کی ایک اہم سفارتی تقریب ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے، شی جن پھنگ نے چار مرتبہ ، بو آوایشین فورم کی سالانہ کانفرنس کی افتتاحی تقاریب سے اہم خطاب کیا۔