شہباز شریف

شہباز شریف ہینڈسم وزیر اعظم قرار

لاہور(لاہورنامہ)پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی ہینڈ سم وزیر اعظم قرار دیدیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی، کامیڈین و میزبان شفاعت علی کی جانب سے ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ”ہینڈسم تو یہ بھی ہے”۔

شفاعت علی کا وزیر اعظم شہباز شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیںہینڈسم قرار دینا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھی اس پوسٹ کی تائید میں لائن لگ گئی ہے۔دوسری جانب مریم نواز نے بھی اس پوسٹ کو پسند کیا ہے اور شفاعت علی سے ایک مطالبہ کر ڈالا ہے۔مریم نواز نے اس پوسٹ کے کمنٹ میں شفاعت علی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس خوشی میں آپ سے پر زور مطالبہ ہے کہ اِن کے اعزاز میں ایک ویڈیو بنا کر کے بھی پوسٹ کی جائے۔