مریم اورنگزیب

فواد صاحب ، عمران صاحب کا پونے چار سالہ سیاہ دور عوام بھولنا چاہتی ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد صاحب ، عمران صاحب کا پونے چار سالہ سیاہ دور اور گھٹن عوام بھولنا چاہتی ہے،جس طرح آپ عدم اعتماد کو نہ روک سکے.

عوام کے مسائل کے حل کے نئے سفر کو بھی نہیں روک سکیں گے، ،عوام کو لوٹ کر، بھوکا اور غریب کر کے ایمپورٹیڈ مشیرامریکہ جانے کی تیاری میں ہیں۔منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کے بیان پر اپنے رد عمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد صاحب ، عمران صاحب کا پونے چار سالہ سیاہ دور اور گھٹن عوام بھولنا چاہتی ہے،پیکا اور اس جیسے دیگر سیاہ قوانین، سیاسی مخالفین اور صحافی ناقدین کے خلاف جھوٹے مقدمات، جیل اور الزامات کے اپنے سیاہ اقدامات پر معافی کی بجائے مزید جھوٹ نہ بولیں،جس طرح آپ عدم اعتماد کو نہ روک سکے، عوام کے مسائل کے حل کے نئے سفر کو بھی نہیں روک سکیں گے.

مریم اورنگزیب نے کہا کہ امپورٹڈ ترجمانوں اور مشیران کی بارات نے اپنے اپنے گھر لوٹنے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، جو امریکہ کی غلامی کا ڈرامہ کرنے والے امریکی شہریت بچانے کیلئے در در جا رہے ہیں،عوام کو لوٹ کر، بھوکا اور غریب کر کے ایمپورٹیڈ مشیر امریکہ جانے کی تیاری میں ہیں۔