سروس آؤٹ سورسنگ انڈسٹری

چین ،سروس آؤٹ سورسنگ انڈسٹری کا ترقیاتی رجحان برقرار

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کی سروس آؤٹ سورسنگ انڈسٹری نے جنوری تا مارچ کے عرصے کے دوران مسلسل ترقی کی ہے۔چینی کمپنیوں نے پہلے تین مہینوں میں تقریباً 488.1 بلین یوآن (تقریباً 75 بلین امریکی ڈالر) مالیت کے سروس آؤٹ سورسنگ معاہدوں پر دستخط کیے، جس میںپچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.3 فیصد کا اضافہ ہے۔اسی مدت کے دوران متوقع معاہدوں کی مالیت 318.5 بلین یوآن تک پہنچ گئی ہے، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

آؤٹ سورسنگ سے مراد کسی بیرونی پارٹی کی جانب سے خدمات کی انجام دہی یا مصنوعات سازی ہے جسے عام طور پر اندرون ملک ملازمین کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔مجموعی طور پر، آف شور سروس آؤٹ سورسنگ کنٹریکٹ ویلیو ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.6 فیصد اضافے سے 264.8 بلین یوآن ہو چکی ہے۔
علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے میں شامل ارکان کے ساتھ سروس آؤٹ سورسنگ میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا، جس میں پچھلے سال کی نسبت جنوری سے مارچ کے عرصے میں 3.2 فیصد اضافے سے مالیت 38.2 بلین یوآن تک پہنچ گئی ہے۔