بیجنگ (لاہورنامہ)چینی صدر شی جن پھنگ نے فلپائن کے صدر ردریگو ڈوریٹ کے نام ایک پیغام میں فلپائن میں آنے والے سمندری طوفان کے باعث بھاری جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے اپنی جانب سے اور چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہری تعزیت اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ چین فلپائن کو اپنی استعداد کے مطابق مدد فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صدر ڈوریٹ اور فلپائنی حکومت کی قیادت میں آفت زدہ علاقوں کے لوگ تباہی پر قابو پا کر اپنے گھروں کی جلد دوبارہ تعمیر کر سکیں گے۔